کپتان سے ہاتھ ملائو،شہبازشریف کو تاجروں کا مشورہ
Shake hands with the captain, advice of businessmen to Shahbaz Sharif
کراچی:کراچی میں تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز دے دی۔تاجروں سے ملاقات میں کاروباری شخصیات نے وزیر اعظم شہبازشریف عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز دے دی۔ تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی بھی تجویز دی۔ عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا میں چاہتا ہوں آپ مزید ہاتھ ملائیں، ایک ہاتھ پڑوسی ملک بھارت سمیت دیگر ممالک سے ملائیں اور ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسیوں سے ملائیں، آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو اوپر پہنچایا مگر بجلی کی قیمت بھی کم کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بزنس کمیونٹی کی ضرورت ہے آپ لوگ آگئے آئیں، تہیہ کرلیں کہ پانچ برس میں ایکس...






