”ہائے گرمی”نورا فتیحی”تائب”ہوگئیں
''Haye Garmi''Nora Fatihi has repented
ممبئی:مراکشی کینیڈین رقاصہ،ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے ''توبہ"کرلی۔نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہوں نے مصروف شیڈول کے باوجود بھی ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھے،بولیں میں 14 سال کی عُمر سے روزے رکھ رہی ہوں، میرے والدین نے بچپن سے ہی مجھے روزے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور جب بڑے ہوکر میں نے روزے رکھنا شروع کیے تو میں نے خود بھی محسوس کیا کہ ہمارے لیے روزے کتنے اہم ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں روزے کی حالت میں اسکول بھی جاتی تھی اور اب تک اپنے تمام کام روزے کی حالت میں سرانجام دیتی ہوں، مجھے بچپن سے ہی عادت ہے اسی وجہ سے مجھے روزے میں کام کرنا مشکل نہیں لگتا۔نورا فتیحی نے کہا کہ روزہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر اور ںظم و ضبط سیکھاتا ہے جبکہ نماز کی وجہ سے ہمارا اپنے رب سے رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔اداکارہ نے کہا ...






