Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: April 2024

عظمیٰ بخاری کا صحافی کالونی کا دورہ،مسائل حل کرنے کی یقین دہانی Uzma Bukhari’s visit to journalist colony,assurance of solving problems
مقامی خبریں

عظمیٰ بخاری کا صحافی کالونی کا دورہ،مسائل حل کرنے کی یقین دہانی Uzma Bukhari’s visit to journalist colony,assurance of solving problems

لاہور:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کا صحافی کالونی لاہور کا دورہ۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے صحافی کالونی کے دفتر میں پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،  سیکرٹری زاہد عابد گورننگ باڈی کے اراکین اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کا تفصیلی دورہ کیا،ملاقات میں واسا اور پی ایچ اے کے حکام بھی شریک تھے۔صدر لاہور پریس کلب، سیکرٹری و گورننگ باڈی کے اراکین نے کالونی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پی جے ایف کا بورڈ جلد تشکیل دے دیا جائے گا،صحافی کالونی کے انتقال کی بحالی کے لئے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ایس ایم بی آر انتقال کی بحالی کے لئے آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے،صحافی کالونی میں قابضین کے ...
نارووال :مریم نواز کا پروٹوکول نوجوان کی زندگی لے گیا           Narowal: Maryam Nawaz’s protocol took life of young man.
اہم خبریں

نارووال :مریم نواز کا پروٹوکول نوجوان کی زندگی لے گیا Narowal: Maryam Nawaz’s protocol took life of young man.

مریم نواز کے پروٹوکول اور سیکورٹی قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر نارووال پولیس کا موقف ۔۔۔۔۔شکر گڑھ: نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی درج کر رہے ہیں۔شکر گڑھ: ایلیٹ کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی ، ڈی پی اوشکر گڑھ: تحقیقات کے بعد بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ Narowal Police's position on the death of a young man due to the collision of the vehicle involved in Maryam Nawaz's protocol and security convoy.Shakargarh: FIR is being filed on the request of the youth's family.Shakargarh: Ellite force car collided with a motorcycle while overtaking, DPOShakargarh: After investigation, legal action will be taken against those responsible without discrimination....
طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع                                                                        Flooding in rivers due to torrential rains, disconnection of Gwadar from Karachi
اہم خبریں

طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع Flooding in rivers due to torrential rains, disconnection of Gwadar from Karachi

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 24گھنٹوں کے دوران گوادر میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اورماڑہ میں77، پسنی میں 66، جیوانی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوادر، پسنی، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، کوئیک رسپانس ٹیمیں اور سول انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، سیلابی صورتحال کے باعث فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول ندی کا پُل ٹوٹ گیا جس کے باعث ہائی وے 2 مقامات سے بند ہوگئی، گوادر اور مکران کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، اورماڑہ کے دیہی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے، قلات، مستونگ، نوشکی اور ژوب میں بھی نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ساح...
وزیر داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم                                                                                  Interior Minister’s order to stop mobile SIMs issued on expired identity cards
اہم خبریں

وزیر داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم Interior Minister’s order to stop mobile SIMs issued on expired identity cards

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔وزیرداخلہ نے زیرصدارت اجلاس میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا جبکہ پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلی...
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ T20I سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔                                                                               Trophy for Pakistan vs New Zealand T20I series unveiled
کھیل

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ T20I سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ Trophy for Pakistan vs New Zealand T20I series unveiled

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ T20I سیریز 2024 کی ٹرافی کی نقاب کشائی بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک تقریب میں کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور کیویز کپتان مائیکل بریسویل ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 اپریل سے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں 20 اور 21 اپریل کو کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹوئنٹی 25 اپریل اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان اچھے میچوں کی توقع ہے۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور مقامی تماشائیوں کا فائدہ ہوگا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ایک سخت ٹیم ہے اور پ...
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی Voting for Palestine’s permanent membership in the United Nations will be held today
انٹرنیشنل

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی Voting for Palestine’s permanent membership in the United Nations will be held today

خبر رساں ادارے کے مطابق 15 رکنی سلامتی کونسل آج (18 اپریل ) دوپہر 3 بجے ووٹ ڈالے گی جس میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی گئی ہے کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت میں داخل کیا جائے۔ کونسل کی قرارداد منظور کرنے کیلئے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے کوئی ویٹو نہیں ہوتا ہے۔ سفارت کاروں کا خیال ہے کہ اس اقدام کو کونسل کے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، جس کا مطلب یہ ہو گا کہ امریکا کو اپنا ویٹو پاور استعمال کرنا پڑے گا۔ کونسل کے رکن ملک الجزائر نے درخواست کی تھی کہ اس پر جمعرات کی سہ پہر مشرق وسطیٰ پر سلامتی کونسل کے اس اجلاس کے موقع پر ووٹنگ کی جائے، جس میں متعدد وزراء شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے امریکا کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ میں نہیں بلکہ فریقین کے درمیان براہ راس...
Optimized by Optimole