Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: April 2024

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع سے ملاقات
انٹرنیشنل, اہم خبریں

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع سے ملاقات

Army Chief General Syed Asim Munir meeting with the Assistant Defense Minister of Saudi Arabia (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ ال اوطیبی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ملٹری تربیت کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے سعودی رائل فوج کی صلاحیت بڑھانے کے پاک فوج کے عزم کو دہرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا ہے کہ سعودی وزیر نے دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، سعودی وزیر نے عالمی امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکو بھی تسلیم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے جی ایچ کیو میں پاکستان سعودی عرب دفاعی مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی...
پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم
اہم خبریں, بزنس

پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

Poultry Traders Association strike is OVER  حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ پنجاب حکومت نے برائلر کی قیمتوں کا فارمولا بحال کر دیا جس کے مطابق حکومتی عمل دخل ختم ہوگیا، متعلقہ ایسوسی ایشنز ہی اب برائلر کی قیمتیں طے کریں گی، نئے فیصلے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ہڑتال ختم ہونے کے باوجود مارکیٹ میں برائلر گوشت کی سپلائی تاحال مکمل بحال نہیں ہوئی، سپلائی میں کمی کے باعث آج بھی بعض جگہوں پر برائلر گوشت مقررہ ریٹ سے زیادہ پر فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج برائلر گوشت کا ریٹ 2 روپے اضافے سے 699 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ عام دکانوں پر برائلر گوشت 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں من مانے نرخ پر برائلر گوشت کی فروخت پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، شہری مہنگے گوشت کا شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ...
اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی
بزنس

اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی

Gold prices fall after surge. عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی کیساتھ 2395 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے ہوگئی۔  Due to the decrease in the gold prices in the world market, the gold prices in Pakistan also decreased.In the international market, the price of gold per ounce decreased by 17 dollars to 2395 dollars, while in Pakistan, the price of gold per tola decreased by 1700 rupees and the price of gold per 10 grams decreased by 1458...
پنجاب میں گندم کی خریداری مہم زور نہ پکڑ سکی۔
اہم خبریں, بزنس

پنجاب میں گندم کی خریداری مہم زور نہ پکڑ سکی۔

Wheat procurement campaign in Punjab could not gain momentum. 14 اپریل کو گندم کی خریداری کا اعلان ہوا، ہدف صرف 20 لاکھ میٹرک ٹن رکھا گیا، پچھلے برس ہدف 37 لاکھ میٹرک ٹن تھا اور 32 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ اس وقت فلور ملز کے پاس امپورٹڈ 32 لاکھ جبکہ محکمہ خوراک کے پاس 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ محکمہ خوراک نے 14 اپریل 2024 کو باردانہ ایپ فعال کی مگر دیہات کے ان پڑھ طبقے کی اکثریت کو ایپ استعمال کرنا نہیں آتی، باردانہ ایپ میں سخت شرائط کی وجہ سے کسانوں کی درخواستیں جمع نہ ہو سکیں۔ 17 اپریل کو آن لائن باردانہ ایپ کی درخواستوں کا وقت ختم کر دیا گیا، ایپ بند ہونے سے کسان سراپا احتجاج بن گئے۔ سربراہ کسان اتحاد کونسل خالد کھوکھر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو تحفظات بتا دیئے، وزیر اعلیٰ نے پالیسی پر نظرثانی کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی کسا...
پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ
اہم خبریں, بزنس

پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

After petrol, the price of CNG is also increased سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے تک اضافہیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سی این جی پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں فی کلو 11 روپے 70 پیسے اضافہ کر کے 24.30 سے 36 روپے کر دیا ہے۔ سی این جی پر 200 روپے فی کلو کی ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، فی کلو سی این جی پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس سے قبل فی کلو سی این جی پر کم سے کم 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔ CNG price increased by Rs 11.70The Federal Board of Revenue has increased the sales tax on CNG which has also been formally notified. is given 18% sales tax has been levied on CNG based on a value of Rs 200 per kg, sales tax will be levied at Rs 36 per kg...
بھارت میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع اہم مدمقابل نریندر مودی اور راہول گاندھی ہیں۔
انٹرنیشنل

بھارت میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع اہم مدمقابل نریندر مودی اور راہول گاندھی ہیں۔

Polling for the general elections in India has started with the main contestants being Narendra Modi and Rahul Gandhi. بھارت میں عام انتخابات کا مرحلہ وار آغاز آج سے ہوگیا ہے ، 19 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔بھارت میں ہر پانچ سال بعد انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے بڑا انتخابی معرکہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ بھارت میں تقریبا 97 کروڑشہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ، پولنگ بھارت کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے شروع ہوچکی ہے اور کسی وقفے کے بغیر شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج 21 ریاستوں کے 102حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق 15 لاکھ پولنگ ورکرز کے ساتھ ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کی...
Optimized by Optimole