
After petrol, the price of CNG is also increased
سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے تک اضافہ
یڈرل بورڈ آف ریونیو نے سی این جی پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں فی کلو 11 روپے 70 پیسے اضافہ کر کے 24.30 سے 36 روپے کر دیا ہے۔
سی این جی پر 200 روپے فی کلو کی ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، فی کلو سی این جی پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس سے قبل فی کلو سی این جی پر کم سے کم 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔
CNG price increased by Rs 11.70
The Federal Board of Revenue has increased the sales tax on CNG which has also been formally notified. is given
18% sales tax has been levied on CNG based on a value of Rs 200 per kg, sales tax will be levied at Rs 36 per kg of CNG, earlier lower on CNG per kg. Less than 24.30 rupees sales tax was applicable.
