میرج ہالز، فارم ہاؤسز اور بڑی فوڈ چینز کے گرد گھیرا تنگ،
Surrounded by marriage halls, farmhouses and big food chains,
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑی فوڈ چینز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، جہاں اب ہر ٹرانزیکشن کا مکمل حساب رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ریونیو کلیکشن سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے ان بڑے اداروں میں خصوصی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں جعلی رسیدیں دینے اور سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ بڑے ریسٹورنٹس میں کیش کے بجائے ڈیجیٹل پیمنٹ کو لازمی قرار دینے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ "جب دنیا کیش سے ڈیجیٹل ادائیگیوں پر جا سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟”انہ...






