کراچی پورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری
Karachi Port's global ranking improves.
کے پی ٹی انتظامیہ کے مطابق عالمی رینکنگ انڈیکس میں کراچی پورٹ کی درجہ بندی بہتر ہو کر 69ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جو بندرگاہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا مظہر ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کا سی پی پی آئی (CPPI) اسکور 30 سے بڑھ کر 45.7 ہو گیا ہے، جس سے بندرگاہ کی آپریشنل استعداد اور کارکردگی میں واضح اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔کے پی ٹی انتظامیہ نے بتایا کہ ادارے کا اگلا ہدف عالمی درجہ بندی میں مزید بہتری لاتے ہوئے سال 2027 تک کراچی پورٹ کو ٹاپ 50 بندرگاہوں میں شامل کرنا ہے۔
According to the KPT management, the ranking of Karachi Port in the global ranking index has improved to 69th place, which is a reflection of significant improvement in the port’s performance.The management says that the CPPI score of Karachi Port has increased from 30 to 4...






