ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Security on high alert in Red Zone ahead of Iranian President Masoud Peshkeshian's visit to Pakistan
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں واقع متعدد وزارتوں اور اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم کابینہ ڈویژن، ایف بی آر، وزارتِ خزانہ، وزارتِ تجارت اور وزارتِ خارجہ کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتِ داخلہ، انسدادِ منشیات، قانون و انصاف، وزارتِ پارلیمانی امور، وزارتِ صنعت و پیداوار اور وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے دفاتر بھی معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی، سینیٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ریونیو ڈویژن کے دفاتر بھی حسبِ معمول کھلے رہیں گے۔حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون میں واقع خودمختار اداروں اور منسلک محکموں میں تعطیل ہوگی، جبکہ گھر سے کام کرنے والے اداروں کے افسران اور ...

