محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جرأت اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی، مریم نواز
Shaheed Benazir Bhutto's courage and commitment to democracy were unparalleled, says Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 73 ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور سیاسی استحکام کی علامت تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے سیاست میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جرأت اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has issued a special message on the 73rd birth anniversary of former Prime Minister Benazir Bhutto Sha...






