بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی:9 دہشت گرد ہلاک، 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Operation against terrorists in Balochistan: 9 terrorists killed, 4 CTD personnel martyred
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق نواحی علاقے پنجپائی اور نوحصار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 9 شرپسند مارے گئے اور 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گئے جب کہ 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کا مقصد علاقے میں موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا،علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔محسن نقوی کا اظہار تعزیتدوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی بلوچستان کے 4 شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہم...

