سپیکر پنجاب اسمبلی کی سبکدوش ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت
Speaker Punjab Assembly attends farewell ceremony held in honor of outgoing IG Prisons Punjab
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے پنجاب کے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی نے سبکدوش ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی محکمہ جیل خانہ جات کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر مقررین نے بھی سبکدوش ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے دورِ ملازمت میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ان کی صحت، خوشحالی اور کامیاب ریٹائرمنٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا
Speaker Punjab Assembly Malik Muhamma...




