حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
Negotiations between the government and Pakistan Tehreek-e-Insaaf will be held today
سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت ہونے جا رہی ہے، وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔دونوں کمیٹیوں کی پہلی بیٹھک آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جبکہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے اراکین کو بھی نوٹس کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ن...






