ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا،چیف کمشنراِن لینڈ ریونیو معطل
Deliberate delay in tax cases, Chief Commissioner of Land Revenue suspended
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ تمام افسران کو معطل کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کی فوری نفاذکی ہدایات جاری کی تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے افسران کو معطل کرنے کے ساتھ انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سیکڑوں ارب روپے کے کیس زیر سماعت ہیں جب کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس پاکستان سے ان کیسز کےجلد نمٹانےکی درخواست بھی کی تھی۔اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قومی خزانے کا سیکڑوں ارب قانونی ...






