پنجاب: زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح
Punjab: Solarization project for agricultural tube wells inaugurated
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کیلئے قرعہ اندازی کی ، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کی قرعہ اندازی میں سب سے پہلے اٹک کے محمد نواز کا نام نکلا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع نارووال کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ بھی چیک کی۔منصوبے کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، عام کاشتکار کو سولر ٹیوب ویل سے روزانہ اوسطاً دس ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی۔حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویلز کیلئے 10کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5لاکھ روپے سبسڈی دے گی، 15 کلوواٹ سولر سسٹم کیلئے ساڑھے 7 لاکھ اور 20 کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے 10 لاک...






