پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کا آغاز؛ ایگریکلچر آلات،بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر ، ہارویسٹنگ روبورٹس کا فیصلہ
E-agriculture mechanization launched in Punjab; Decision on agricultural equipment, driverless electric tractors, harvesting robots
پنجاب میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کاآغاز ہوگیا ، بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ۔پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کیلئے سمبلنگ و مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کرلیا گیا ، چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائےگی،ایگریکلچر سیکٹر کیلئے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا ، پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا،بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی،17ایکڑپر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہ...






