انڈیا میں الیکشن کا دوسرا مرحلہ: راہول گاندھی کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا
Second phase of elections in India: Rahul Gandhi's fate will be decided today
نڈیا کی پارلیمان کے 543 رکنی ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور اس مرحلے میں کانگریس کے راہول گاندھی سمیت کئی اہم رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں کے 88 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں سولہ کروڑ کے قریب رجسٹرڈ ووٹر شریک ہوں گے۔جن 13 ریاستوں میں جمعے کو ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔انڈین نیشنل کانگریس کے راہول گاندھی کیرالہ سے دوسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 2019 کے الیکشن میں راہول گاندھی نے اتر پردیش میں امیٹھی کے حلقے کے ساتھ ساتھ کیرالہ سے بھی الیکشن لڑا تھا اور جہاں امیٹھی میں راہل کو ...




