
Pakistan is facing various challenges including climate change: Deputy Prime Minister
وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان رکن کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، 21 ویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کامن ویلتھ کا ساتھ دے گا۔
سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کے پہلے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتا ہوں، سیکرٹری جنرل کی موجودگی پاکستان اور دولت مشترکہ کے مضبوط تعلقات کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون کے شکر گزار ہیں، گزشتہ 8 سال میں پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے دولت مشترکہ میں اہم کردار ادا کیا ہے، دولت مشترکہ کی اقدار کے فروغ میں پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا کردار لائق تحسین ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم، امور نوجوانوں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں میں پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی شراکت کو سراہتے ہیں، 2022 کے سیلاب میں سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کا تعاون اور کوششیں اہمیت کی حامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، دولت مشترکہ عالمی چیلنجز کے پیش نظر شراکت داری کو فروغ دینے کا اہم پلیٹ فارم ہے، 21 ویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کامن ویلتھ کا ساتھ دے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان رکن کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، ، ریاستی تعلقات کے اصولوں کو برقرار رکھنے میں دولت مشترکہ کا کردار اہم ہے، رکن ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے دولت مشترکہ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
Foreign Minister and Deputy Prime Minister Ishaq Dar has said that Pakistan attaches great importance to the Commonwealth of Nations and its institutions as a member, Pakistan will support the Commonwealth to face the challenges of the 21st century.
While holding a joint press conference with Commonwealth Secretary General Patricia Scotland, Ishaq Dar said that I welcome Patricia Scotland’s first visit to Pakistan, the presence of Secretary General is a sign of strong relations between Pakistan and Commonwealth.
He said that he is grateful for the support of the Secretary General in climate change, in the last 8 years Patricia Scotland has played an important role in the Commonwealth, the role of Patricia Scotland in promoting the values of the Commonwealth is worthy of praise.
The Deputy Prime Minister said that Patricia appreciates Scotland’s contribution to education, youth affairs, climate change efforts, and the Commonwealth Secretary General’s support and efforts in the 2022 floods were important. He said that Pakistan is facing various challenges including climate change, the commonwealth is an important platform for promoting partnership in view of global challenges, Pakistan will support the commonwealth to face the challenges of the 21st century.
Ishaq Dar said that Pakistan, as a member, attaches great importance to the Commonwealth of Nations and its institutions. Must play a role.
