پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے: نائب وزیراعظم
Pakistan is facing various challenges including climate change: Deputy Prime Minister
وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان رکن کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، 21 ویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کامن ویلتھ کا ساتھ دے گا۔سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کے پہلے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتا ہوں، سیکرٹری جنرل کی موجودگی پاکستان اور دولت مشترکہ کے مضبوط تعلقات کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون کے شکر گزار ہیں، گزشتہ 8 سال میں پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے دولت مشترکہ میں اہم کردار ادا کیا ہے، دولت مشترکہ کی اقدار کے فروغ میں پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا کردار لائق تحسین ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم،...


