بی آر ٹی ییلو لائن کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی گرفتار
Former BRT Yellow Line Project Director Zameer Abbasi arrested
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق بی آر ٹی ییلو لائن کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو گرفتار کر لیا گیا، ضمیر عباسی کے خلاف دس جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ضمیر عباسی کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یلو لائن بی آر ٹی کے تین اہم تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں نیو جام صادق پل، داؤد چورنگی ڈپو ون اور انڈس اسپتال ڈپو ٹو شامل ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں مالی نظم و ضبط کو مبینہ طور پر بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی نے مبینہ طور پر ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچایا جب کہ ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جھامن داس پر اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 7 ارب سے زائد رقم غیرقانو...



