
The situation in India’s illegally occupied Jammu and Kashmir remains alarming: Pakistan
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب بلال احمد نے تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات سے متعلق جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں عام بحث کے دوران خبردار کیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے یہاں تک کہ ایک معمولی واقعہ بھی وسیع تر تنازع کو جنم دے سکتا ہے۔
بلال احمد نے کہا ہے کہ یہ صورتحال خطرناک پہلو اختیار کر سکتا ہے اور ایک علاقائی اور عالمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی بھارت بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہے اور اس کی 70 فیصد فوجی صلاحیتیں پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔
پاکستانی مندوب نے بھارت کی جانب سے مذاکرات کو مسترد کرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کی دھمکی دیتا ہے۔ بلال احمد نے اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ آرمی چیف کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینے سے متعلق بیانات کا حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی تیاری میں ہتھیاروں کے نظام اور ٹیکنالوجی کو غیر مستحکم کرنا شامل ہے اور بھارت ہتھیار درآمد کرنے والادنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
بھارت فضائی حادثات کے ریکارڈ کے باوجود اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں اضافہ کر رہا ہے جس میں اس کے ڈیلیوری سسٹم کی کنسٹرائزیشن کے ذریعے بھی شامل ہے۔
بلال احمدکا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے ڈاکٹرائنز نظریات کو اپناتے ہوئے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کے تحت محدود جنگ پر غور کیا جا رہا ہے نیز بھارت نے باہمی ’’سٹریٹیجک ریسٹرینٹ رجیم‘‘ کے لئے پاکستان کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، جو تنازعات کے حل، جوہری اور میزائلوں کی روک تھام اور روایتی ہتھیاروں کے توازن کے تینوں سے باہم منسلک اور باہمی تقویت دینے والے عناصر پر مبنی ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس طرح کا امن پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات کو حل کرنے خاص طور پر جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے، دونوں ممالک کے درمیان جوہری، میزائل اور فوجی پابندیوں کے لئے باہمی اقدامات پر عمل درآمد کرنے، اعتماد سازی کے اقدامات کو مضبوط بنانے اور جنگ سے بچنے کے معاہدے ہونے سے ممکن ہو سکتا ہے۔
بلال احمد نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا عالمی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے کیونکہ پرانے تنازعات حل نہیں ہوئے اور نئے بحران مسلسل ابھرتے رہتے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ’’پیکٹ فار دی فیوچر‘‘معاہدہ جاری اہم تنازعات کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
Bilal Ahmed, Pakistan’s delegate to the United Nations, warned during the general debate in the General Assembly’s First Committee on Disarmament and International Security Affairs that the situation in India’s illegally occupied Jammu and Kashmir remained alarming even as Even a minor incident can lead to a wider conflict.
Bilal Ahmad has said that the situation could take a dangerous turn and lead to a regional and global catastrophe, with India engaged in massive arms production and 70 percent of its military capabilities against Pakistan. are appointed.
Highlighting India’s rejection of talks, the Pakistani delegate said that India threatens aggression against Pakistan. In this regard, Bilal Ahmed referred to the statements of the Indian Foreign Minister and Defense Minister as well as the Army Chief regarding the threat to cross the Line of Control (LoC) and occupy Azad Kashmir.
He said that India’s massive arms production involves destabilizing weapons systems and technology and India has become the world’s largest arms importer.
Despite a record of air accidents, India is ramping up its nuclear arsenal, including through the canisterization of its delivery system.
Bilal Ahmed further said that while adopting doctrines of war, limited war was being considered under increasing nuclear weapons, and India had rejected Pakistan’s proposals for a mutual “strategic restraint regime”, which It is based on the three interrelated and mutually reinforcing elements of conflict resolution, nuclear and missile deterrence, and conventional arms balance.
He further said that such peace is necessary to resolve the long-standing disputes between Pakistan and India, especially the Jammu and Kashmir dispute, in accordance with the resolutions of the United Nations Security Council and the wishes of the Kashmiri people. It may be possible to implement mutual measures for missile and military sanctions, strengthen confidence-building measures and have agreements to avoid war.
Bilal Ahmad warned that the world is standing on the brink of global catastrophe as old conflicts remain unresolved and new crises continue to emerge. The Pakistani delegate expressed regret that the Pact for the Future agreement had failed to resolve the major ongoing disputes.
