سپیکر قومی اسمبلی سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Japanese Ambassador meets Speaker of National Assembly, discusses bilateral relations
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جاپان کے سفیر اکاماتسو سوچی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان، جاپان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر وفود کے باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ...



