ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے: مریم نواز
Progress in the era of digital learning is dependent on technology and modern education: Maryam Nawaz
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفکیشن کرائی جا رہی ہے، سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس ر...





