ایف بی آر کی ہٹ دھرمی، ملک بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند ہونے کا خدشہ
FBR's intransigence threatens to close textile mills across the country
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکسٹائل ملز مالکان کے درمیان فیکٹریوں کے اندر ٹیکس چوری روکنے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیمرے لگانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، جس کے باعث ملک بھر میں ٹیکسٹائل ملز کی بندش کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے ٹیکسٹائل ملز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیکٹریوں کے اندر اپنے ذاتی خرچے پر سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کیمرے نصب کریں۔تاہم، ٹیکسٹائل ملز مالکان نے اس کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کا بوجھ اٹھانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں صنعت کار کسی صورت یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، اور اگر ایف بی آر نے زبردستی کی تو فیکٹریاں مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔ٹیکسٹ...


