
Well done Arshad Nadeem, Pakistan won the gold medal after 40 years
40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوا دیا، پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں 2 مرتبہ 90 میٹر سے زائد طویل تھرو پھینک کر پاکستان کیلئے تاریخ رقم کر دی۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ جمعرات کی شب کو ہوا، فائنل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سب سے طویل تھرو پھینکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، ارشد ندیم کی جانب سے 92 عشاریہ 97 میٹر کی طویل ترین تھرو پھینکی گئی، جو کہ گزشتہ 28 سالوں میں اولمپکس گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پھینکی جانے والی طویل ترین تھرو ہے۔
فائنل کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، دوسری تھرو میں انہوں نے 92 عشاریہ 97 میٹر دور تک تھرو پھینکی، جکہ تیسری تھرو میں وہ 88 میٹر تک تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے۔
ارشد ندیم نے اپنی 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ جبکہ دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم اپنی آخری تھرو میں 91 عشاریہ 79 میٹر تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے جبکہ فائنل میں شرکت کرنے والا کوئی دوسرا اتھلیٹ 90 میٹرز سے زائد طویل تھرو پھینکنے میں کامیاب نہ ہو سکا، یوں ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کیلئے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، ارشد ندیم
ارشد ندیم نے میڈل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا،آج میرا دن تھا، امید تھی کہ آج کچھ کر جاؤں گا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔
After 40 years, Arshad Nadeem won the gold medal for Pakistan in the Olympics Games, Pakistani athlete Arshad Nadeem made history for Pakistan by throwing a long throw of more than 90 meters twice in the javelin throw event.
The final competition of javelin throw in Paris Olympics took place on Thursday night, in the first round of the final competition, Arshad Nadeem of Pakistan set the world record for throwing the longest throw, Arshad Nadeem threw the longest throw of 92.97 meters. , which is the longest throw in the javelin throw final of the Olympic Games in the last 28 years.
In the first round of the final, Arshad Nadeem missed his first throw, in the second throw he threw a throw of 92.97 meters, while in the third throw he managed to throw a throw of 88 meters.
Arshad Nadeem reached the second round of the final with his throw of 92.97 meters. While in the second round, Arshad Nadeem was able to throw 91.79 meters in his last throw, while no other athlete participating in the final was able to throw a throw longer than 90 meters, thus Arshad Nadeem managed to throw for Pakistan after 40 years. Won a gold medal in the Olympics.
I was hoping to win the gold medal, Arshad Nadeem
Arshad Nadeem talking to the media after winning the medal said that I was in rhythm and I was hopeful that I would win the gold medal, today was my day, I was hoping that I would do something today, I could throw more than that. Tha, will celebrate August 14 with a gold medal.
