ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ، 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان
Dinner in honor of Arshad Nadeem by Prime Minister, announce cash price of Rs 15 crores.
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہل خانہ کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا، وزیراعظم نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت...





