ارشد ندیم کا گورنر پنجاب کی جانب سے استقبال کیا۔
Arshad Nadeem was welcomed by the Governor Punjab.
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس پنجاب میں سلیم حیدر خان نے استقبال کیا۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی اور 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر پنجاب اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پورا ملک مجھے عزت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے، ان شاء اللّٰہ اپنے ملک کے ل...






