شاباش ارشد ندیم، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا
Well done Arshad Nadeem, Pakistan won the gold medal after 40 years
40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوا دیا، پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں 2 مرتبہ 90 میٹر سے زائد طویل تھرو پھینک کر پاکستان کیلئے تاریخ رقم کر دی۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ جمعرات کی شب کو ہوا، فائنل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سب سے طویل تھرو پھینکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، ارشد ندیم کی جانب سے 92 عشاریہ 97 میٹر کی طویل ترین تھرو پھینکی گئی، جو کہ گزشتہ 28 سالوں میں اولمپکس گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پھینکی جانے والی طویل ترین تھرو ہے۔فائنل کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، دوسری تھرو میں انہوں نے 92 عشاریہ 97 میٹر دور تک تھرو پھینکی، جکہ تیسری تھرو میں وہ 88 میٹر تک تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے۔ارشد ندیم نے اپنی...

