Sunday, June 21Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: June 21, 2026

دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 253 رنز سے شکست دے دی
کھیل

دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 253 رنز سے شکست دے دی

New Zealand beat England by 253 runs in the second Test 463 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 209 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان جو روٹ 77 اور ہیری بروک 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میچ میں مجموعی طور پر ان کی وکٹوں کی تعداد 11 رہی۔ کائل جیمیسن نے 3 اور ول رورک نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 391 اور دوسری اننگز میں 362 رنز اسکور کیے تھے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 اور دوسری اننگز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ ...
Optimized by Optimole