ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
Iran and the US agree on a committee to monitor negotiations.
دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت اعلیٰ سطح پر مذاکرات کا پہلا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اختتام پذیر ہوا، ان مذاکرات میں ایران، امریکہ، اور ثالثی کرنے والے دو ممالک قطر اور پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔لیک لوسرن سربراہی اجلاس مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا، مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی، جس میں مزید تکنیکی بات چیت کے لیے ایک نئے طریقۂ کار کا قیام بھی شامل ہے۔مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر فریقین نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے، جو ثالثی عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی، مرکزی مذاکرات کار باقاعدگی سے اس کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے اور جوہری امور، پابندیوں، نگرانی اور تنازعات کے حل سے متعلق ورکنگ گروپس کی قیادت کریں گے تاکہ مفاہمتی یادداشت اور دیگر معاملات پر مؤثر عم...


