پاکستان تا برطانیہ براہِ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیشرفت
Important developments before the lifting of the ban on direct flights from Pakistan to the UK
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی گئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ کر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ لی۔برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی امیگریشن سے متعلق ٹریننگ دی، ایف آئی اے، ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس کمپنیوں کے ملازمین نے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔یہ تربیت پاکستان سے برطانیہ جانے والی ممکنہ نئی پروازوں کی تیاریوں کا حصہ ہے۔برطانوی ٹیم کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس کا دورہ کر کے تربیتی سیشنز کرے گی۔برطانیہ کے لیے پاکستان...





