یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم، آن لائن ادائیگی ہوگی
Cash fee collection system in passport offices to be abolished from July 1, payment will be made online
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس پاکستان محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت زونل سربراہان کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جولائی 2026 سے تمام پاکستانی پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کردیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ فیس صرف کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کی جائے گی اور اس حوالے سے جلد ہی پاسپورٹ موبائل ایپ" متعارف کروائی جارہی ہے جس سے اندرون وبیرون مقیم پاکستانی گھربیٹھے پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکیں گے جبکہ پاسپورٹ درخواست گزار اپنا پاسپورٹ اپنی دہلیز پر وصول کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آئندہ سے صرف ای پاسپورٹس جاری کرے گا جبکہ موجودہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ مدت تک مکمل قابلِ استعمال اورقابلِ قب...





