پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے 19 جولائی کو بارڈرز پر تجارت کے ایشو پر جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔
Pakistan Tehreek-e-Insaf leader Asad Qaiser announced the convening of a jirga on the issue of cross-border trade on July 19.
پشاور میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، کیونکہ موجودہ حالات میں یہ صرف سیاست نہیں بلکہ بقا کا مسئلہ بن چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے دور میں غلام خان، انگور اڈا اور طورخم بارڈرز پر سہولیات میں اضافہ کیا گیا جبکہ افغانستان کے ساتھ برآمدات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ جب تک افغانستان اور وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی بحال نہیں ہوتی، تاجروں کی معاشی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا اس وقت بھارت کے ساتھ تجارت مکمل طور پر بند ہے، تنازعات اپنی...


