وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شعبہ تعلیم میں بہتری کی بنیاد رکھ دی
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz laid the foundation for improvement in the education sector
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیمی شعبے میں بہتری کی بنیاد رکھ دی۔صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ہونہار سکالر شپ، پہلا پبلک سکول ری آرگنائزیشن، ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ، چیف منسٹر سکول نیوٹریشن، لاہور کنڈر گارٹن سکول اور ہر تحصیل میں گرلز کالجز کیلئے بسیں، داخلوں کیلئے بیک ٹو سکول کمپین، سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز، سائنس اور آئی ٹی لیبارٹریز کے قیام سمیت کئی بڑے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔مریم نواز نے چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کر لیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ایجوکیشن افسروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد میرٹ پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ نصاب کی تشکیل، ٹیچرز ٹریننگ اوردیگر امور کیلئے ایک ہی اتھارٹی قائم کرن...




