وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی شہزادے کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
Saudi prince meeting with Chief Minister Maryam Nawaz, invitation to invest in Punjab
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کصوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں، پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے،...






