ستائیس سو ارب کے ایف بی آر اور کسٹمز ٹیکس کے مقدمات کئی دہائیوں سے زیر التوا ہیں
Twenty-seven billion FBR and Customs tax cases have been pending for decades
ان لینڈ ریونیو کے 24 سو ارب اور کسٹمز کے اڑھائی سو ارب روپے سے زائد کے تقریباً 90 ہزار ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں۔
ایف بی آر دستاویز کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے سپریم کورٹ میں 95 ارب روپے سے زائد کے 3271، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 180 ارب کے 11 سو، سندھ ہائی کورٹ میں سوا 2 سو ارب کے 26 سو اور لاہور ہائی کورٹ میں پونے 4 سو ارب کے تقریباً 5700 کیسز زیر التوا ہیں۔
اسی طرح ایف بی آر کے پشاور ہائی کورٹ میں 10 ارب کے 4 سو، بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ارب کے 11 اور ایپلٹ ٹریبونلز میں 15 سو 15 ارب روپے تک کے 62298 ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں۔
دستاویز کے مطابق کسٹمز کے سپریم کورٹ میں 12 ارب روپے سے زائد کے 1432، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ارب کے 203، سندھ ہائی کورٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو ارب کے 55 سو اور لاہور ہائی کورٹ...

