پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا:
Pakistan's efforts were successful, an agreement was reached between the US and Iran:
عالمی امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ایکس پر سب سے اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا۔شہباز شریف نے ایکس پر لکھا ’’تفصیلی مذاکرات کے بعد، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔‘‘انھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم نے لکھا ’’ہم تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکا اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
Pakistan’s efforts for world peace hav...






