اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری
Improved revenue for companies using AI,
ایک نئی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) اپنانے والی برطانوی کمپنیاں کارکردگی میں بہتری، اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافے جیسے نمایاں فوائد حاصل کر رہی ہیں۔ اِنٹیوٹ کی اے آئی امپیکٹ رپورٹ 2026 میں کوئک بُکس استعمال کرنے والے 53 لاکھ سے زائد کاروباروں کے گمنام انتظامی ڈیٹا اور برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا کے 34 ہزار سے زائد کاروباروں کے سرویز کو شامل کیا گیا۔دنیا بھر کے 53 لاکھ کاروباروں کے اعداد و شمار پر مبنی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی 70 فی صد کمپنیاں اب کسی نہ کسی سطح پر اے آئی کا استعمال کر رہی ہیں۔رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج کے مطابق 77 فی صد کاروباروں نے بتایا کہ اے آئی کے استعمال سے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا جبکہ 43 فی صد کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی نے ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد دی۔مزید برآں، 27 فی صد کار...






