بیروت پر اسرائیلی حملے میں 3 شہری شہید، ایران کا سخت ردعمل
3 civilians martyred in Israeli attack on Beirut, Iran reacts strongly
لبنانی حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں حملے کیے گئے جس میں کم از کم تین افراد میں جاں بحق ہوگئے۔لبنان کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ضاحیہ کے علاقے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب ایرانی فوجی کمانڈر سردار اسدی نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔سردار اسدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملے ہرگز بلاجواب نہیں رہیں گے اور اسرائیلی جرائم کا مناسب وقت پر مؤثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی شک کے بغیر اسرائیل کی یہ کارروائیاں جواب کے بغیر نہیں رہیں گی اور اس حوالے سے ضروری ...






