
Improved revenue for companies using AI,
ایک نئی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) اپنانے والی برطانوی کمپنیاں کارکردگی میں بہتری، اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافے جیسے نمایاں فوائد حاصل کر رہی ہیں۔ اِنٹیوٹ کی اے آئی امپیکٹ رپورٹ 2026 میں کوئک بُکس استعمال کرنے والے 53 لاکھ سے زائد کاروباروں کے گمنام انتظامی ڈیٹا اور برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا کے 34 ہزار سے زائد کاروباروں کے سرویز کو شامل کیا گیا۔
دنیا بھر کے 53 لاکھ کاروباروں کے اعداد و شمار پر مبنی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی 70 فی صد کمپنیاں اب کسی نہ کسی سطح پر اے آئی کا استعمال کر رہی ہیں۔
رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج کے مطابق 77 فی صد کاروباروں نے بتایا کہ اے آئی کے استعمال سے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا جبکہ 43 فی صد کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی نے ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد دی۔
مزید برآں، 27 فی صد کاروباروں نے دعویٰ کیا کہ اے آئی کی بدولت ان کے کام کے اوقات کم ہوئے جبکہ 28 فی صد اداروں نے اخراجات میں کمی سے متعلق آگاہ کیا۔
UK companies adopting artificial intelligence (AI) are reaping significant benefits, including improved efficiency, reduced costs and increased revenue, according to a new report. Intuit’s AI Impact Report 2026 included anonymised management data from more than 5.3 million businesses using QuickBooks and surveys of more than 34,000 businesses in the UK, Canada, the US and Australia.
The research, based on data from 5.3 million businesses worldwide, found that 70% of UK companies are now using AI to some degree.
According to the findings presented in the report, 77% of businesses said that using AI had increased their productivity, while 43% said that the technology had helped them increase their revenue.
Furthermore, 27% of businesses claimed that AI had reduced their working hours, while 28% of organisations reported cost savings.
