
We are very calm and chill: Uzma Bukhari
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ ہم تو بہت پُرسکون اور چِل ہیں کیونکہ پنجاب سے کوئی نہیں نکل رہا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم تشریف لا چکے ہیں اور دیگر مہمان آ رہے ہیں، تحریکِ انصاف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے خلاف کام کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں بہتری آ رہی ہے اور مہنگائی کم ہور ہی ہے لیکن ان کو چین نہیں آ رہا، یہ بتائیں انہوں نے خیبر پختون خوا کے عوام کے لیے کیا کیا؟
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ وزیرِ اعلی پنجاب کام کر رہی ہیں، اس لیے پنجاب کے لوگوں کی احتجاج میں دلچسپی نہیں، مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پچھلی بار بھی پولیس اہلکاروں پر آنسو گیس شیلنگ کی، کل وزیرِ داخلہ کو سنا میرا خیال ہے کہ ان کو آنے کی اجازت نہیں ملے گی، یہ پُرامن احتجاج کریں تو کوئی کیوں ان کو روکے گا، یہ صرف فساد کے لیے آتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ساری مشینری کہاں ہوتی ہے جب کے پی میں کوئی گاڑی دریا میں گر جاتی ہے، ریسکیو 1122 مریضوں کے لیے رکھی گئی ہے یا فساد کے لیے، یہ سیاسی جماعت نہیں، دہشت گردوں سے جس زبان میں بات کرنی پڑتی ہے اس میں کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ان سے پوچھنا چاہیے ان کو کیا مصیبت ہے کام کیوں نہیں کرتے، کے پی کے لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ وسائل عوام پر کیوں نہیں لگا رہے ہیں، آپ جلاؤ گھیراؤ کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہیں کر سکتے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب بالکل پُرسکون ہے کہیں بھی چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، لوگ اپنے کاموں پر معمول کے مطابق جا رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سالگرہ پر مینارِ پاکستان یا ارد گرد کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ سالگرہ منانی ہے تو جا کر اڈیالہ جیل کے سامنے منائیں۔
Punjab Information Minister Uzma Bukhari has said in response to PTI’s announcement of protest in Islamabad that we are very calm and cool because no one is leaving Punjab.
Uzma Bukhari has said that the Prime Minister of Malaysia has visited and other guests are coming, Tehreek-e-Insaf has always worked against the development of Pakistan.
Uzma Bukhari said that the country is improving and inflation is decreasing, but they are not coming to China, tell me what they have done for the people of Khyber Pakhtunkhwa.
The PML-N leader said that the people of Punjab are seeing that the Chief Minister of Punjab is working, so the people of Punjab are not interested in protesting. If you want to compete, compete with Maryam Nawaz in performance.
He said that PTI shelled the police personnel last time also, I heard the interior minister yesterday, I think they will not be allowed to come. They come only for mischief.
Uzma Bukhari said that where is all this machinery when a vehicle falls into the river in KP, the rescue is kept for 1122 patients or for riots, it is not a political party, the language to talk to terrorists. It will have to be done.
He said that people should ask them what is wrong with them, why are they not working, people of KP should ask them why resources are not being allocated to people, you cannot use government resources for burning. .
Uzma Bukhari added that Punjab is completely calm, not even a caravan of four people was seen anywhere, people are going about their work as usual.
The PML-N leader also said that what is the fault of Pakistan Minar or the surrounding people on the anniversary of the founder of PTI? If you want to celebrate your birthday, go and celebrate it in front of Adiala Jail.
