فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا: عظمیٰ بخاری
If riots are controlled for a while, Pakistan will develop further: Uzma Bukhari
صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرعلیٰ مریم نواز 8 سے 15 تاریخ تک چائنہ کے سرکاری دورے پر تھیں، وزیراعلیٰ نے چائنہ کے 4شہروں کا دورہ کیاجہاں ان کی مختلف میٹنگز تھیں، مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی واحد وزیراعلیٰ ہیں جن کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کی وزیراعلیٰ کو چائنہ جیسے ملک میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا مرتبہ ملا، کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا، یہ اپنی ساری حکومت میں فون کا انتظار کرتے کرتے گھروں کو چلے گئے، جاہلوں کی بستی ہے انہوں نے بس پروپیگنڈا کرنا ہوتا ہے، چین میں مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زیادہ ہائی ...






