
Champions Trophy will be held in Pakistan: Mohsen Naqvi
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، بھارت کو تحفظات ہیں تو آگاہ کردے ہم دور کردیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہدف کوحاصل کریں گے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا تھا جواب کا انتظار ہے، آئی سی سی کو اپنی ساکھ کے بارے خود سوچنا پڑے گا، آئی سی سی دنیائےکرکٹ کی واحد مضبوط باڈی ہے۔انہوں نے کہا اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو سیاست کو درمیان میں نہیں لانا چاہیے، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی ہمیں ٹف ٹائم دے سکتا ہے، بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں، بھارت کو کوئی تشویش ہے تو ہم سے بات کرے ہم دور کریں گے۔
Chairman PCB Mohsin Naqvi has said that the Champions Trophy will be held in Pakistan, if India has reservations, we will remove it.
Talking to the media in Lahore, Chairman PCB Mohsin Naqvi said that we will achieve our goal, we will hold the Champions Trophy in Pakistan. You have to think about your own reputation, ICC is the only strong body in the world of cricket.”I still hope for the best about Champions Trophy, sports and politics are separate things, no country should bring politics in between, I don’t think anyone can give us a tough time, India,” he said. Apart from that, all the teams are ready to come to Pakistan, if India has any concerns, talk to us and we will remove them.
