محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
Mohsin Naqvi's announcement of granting university status to National Police Academy
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی ہاسٹل اور میس کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی اور ان سے سہولتوں سے متعلق دریافت کیا، انہوں نے پولیس اکیڈمی میس میں کھانا کھا کر معیار چیک کیا اور کھانے کی تعریف کی۔بعدازاں وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔دوران اجلاس وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تربیت افسران کو رہائش کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور نیشن...






