احتجاج کیلئے آئے تو مشکل ہو جائیگی: محسن نقوی
It will be difficult if they come to protest: Mohsin Naqvi
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اڈیالہ سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق جلسہ، دھرنا، جلوس کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کوئی احتجاج کرنے کے لیے آیا تو مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اس کے ذمے دار وہ لوگ ہوں گے جو اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم توڑ کر آئیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ اگر روڈ بند نہ کریں تو ہم کیا کریں؟ میں تسلیم کرتا ہوں کہ نہ موبائل نہ روڈ اور نہ ہی کاروبار بند ہونا چاہیے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد لاء اینڈ آرڈر کی ذمے داری وفاق کی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں لاء اینڈ آرڈر کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے، صوبے کی حکومت ہم پر دھاوا بول رہی ہے، کے پی حکومت سے پوچھیں کہ ان کی توجہ دہشت گردی روکنے کے ل...





