Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

بھارتی اداکارہ اروشی نسیم شاہ کی دیوانی ہوگئیں

Indian actress Urvashi has fallen in love with Naseem Shah

 ممبئیبالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔میزبان نے اروشی روٹیلا کے سامنے سوشل میڈیا صارف کا ایک کمنٹ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ رشبھ پنت آپ کی بہت عزت کرتا ہے، اگر آپ ان سے شادی کر لیں گی تو مجھے خوشی ہوگی۔شو کے میزبان نے کمنٹ پڑھنے کے بعد اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ آپ اس کمنٹ پر کیا کہنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔اس کے بعد، میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ ‘بولر’ دوں گی۔اداکارہ کا جواب سُن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے ‘کرش’ بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ‘ہاں’۔

واضح رہے کہ ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

  Mumbai: Bollywood’s famous actress and model Urushi Rotila hashtagged the name of the young pacer of the national cricket team Naseem Shah. According to Indian media, during an interview, the host asked Urushi Rotila about Indian cricketer Rishabh Pant and Pakistani fast bowler Naseem Shah. The host read out a comment from a social media user in front of Urvashi Rotila in which Rishabh Pant respects you a lot, I will be happy if you marry him. The host of the show commented. After reading, Urvashi asked Rotila what she would like to say on this comment. To which the actress seriously said that I don’t want to comment on it. Later, during a segment, the host named a few famous personalities in front of Urvashi Rotila and asked the actress to hashtag them all one by one. When the name of Pakistani fast bowler Naseem Shah was mentioned in front of Urushi Rotila, the actress said that I will give her the hashtag ‘Bowler’. After listening to the actress’ answer, the host said that Naseem Shah is known as Pakistan and India because of her beauty. I am quite popular, to which Urvashi said that popularity is fine as long as you are working. The host added that now Naseem Shah has become the ‘crush’ of many girls to which Urvashi Rotila smiled. ‘Yes’.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole