سری لنکا ویمن ٹیم ایشین چیمپئن بن گئی
Sri Lanka women's team became Asian champions
سری لنکا ویمن نے دفاعی چیمپئن بھارت ویمن کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ویمن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دمبولا میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 165رنزبنائے تھے۔بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا 60 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز اسکور کیے۔سری لنکا ویمن کی جانب سے کاویشا دلہاری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔میزبان سری لنکا نے صرف 2 وکٹویں گنوا کر 166 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہرشیتھا سماراوکراما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں
Sri Lanka Women defeated the defending champions India Women easily by 8 wickets to win the title of Asian Women's Champion for the first time. In the final match played in Da...


