قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکہ،54 افراد زخمی،18 لاپتہ
Explosion at Qatar's Ras Laffan gas complex, 54 injured, 18 missing
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔رپورٹ میں قطری وزارتِ داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد شہری دفاع کی ٹیمیں اور خصوصی ریسکیو یونٹس صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس صنعتی علاقے راس لفان کو امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران پہلے ہی بہت نقصان پہنچا تھا، جس کی وجہ سے قطر کو گیس کی پیداوار روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قطر ایل این جی پیدا کرنے والے دنیا کے معروف ممالک میں سے ایک ہے، لیکن 2 مارچ کو اہم تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد سے قطر نے ایل این جی کی پیداوار روک دی تھی۔
According to international media reports, the explosion at the factory was caused by a technical malfunction.The ...



