پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 24 رنز پر 3 وکٹ گر گئیں
Pindi Test: 3 wickets fell for 24 runs in England's second innings
پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں انگلینڈ کے 24 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی برتری تاحال 57 رنز ہے۔انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری، بین ڈکٹ کو 12 رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کیا، اسی اسکور پر دوسری وکٹ بھی 15 گری جبکہ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر اولی پوپ تھے جو ایک رنز بناکر نعمان علی کا شکار بن گئے۔پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 2 جبکہ ساخد خان نے 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 77 رنزکی برتری حاصل کرلی۔نائب کپتان سعود شکیل نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ساجد خان 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔آج کھیل کا آغاز کپتان شان مسعود اور سعود شکیل نے کیا تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 99 رنز پر گر ...



