وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم
Punjab Chief Minister orders deployment of additional personnel in markets on Chand Raat
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے بس سٹینڈز، ویگن اڈوں، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی گشت بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال اور رات کے وقت نائٹ ویژن دوربینوں سے مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔مریم نواز شری...





