امریکی اداکار نے اسلام قبول کرلیا
American actor converts to Islam
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کہا کہ بریکنگ بیڈ کے مشہور اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں کچھ عرصہ گزارنے اور پروڈکشن کے دوران مسلمان ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا ہے۔ترکی الشیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو نے کلمہ شہادت پڑھ کر مسلم عقیدے میں داخل ہونے کا اقرار کیا اور بعد ازاں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔سوشل میڈیا میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور امریکی اداکار اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔سوشل میڈیا میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور امریکی اداکار اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ترکی الشیخ نے کہا کہ جیانک...


